چندرا بابو ، ڈنڈی پالمور پراجکٹس کو روک نہیں سکتے: ہریش راؤ

ورنگل۔/14جون، ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ پالمور اور ڈنڈی آبپاشی پراجکٹس کو چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی سازشوں کے باوجود جنگی خطوط پر مکمل کیا جائے گا۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ ان دو پراجکٹس کے خلاف مرکز کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے اے پی کے وزیر آبپاشی ڈی اوما مہیشور راؤ کو بھی ان پراجکٹس کی مخالفت کرنے اور مرکز کو مکتوب تحریر کرنے پر اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت نے نائیڈو حکومت کی جانب سے پیدا کی جارہی رکاوٹوں کے باوجود ان پراجکٹس کو مکمل کرنے کا تہیہ کیا ہے۔