چندرابابو ہی اے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے :سبم ہری

حیدرآباد12دسمبر(یواین آئی)سابق رکن پارلیمنٹ سبم ہری نے کہا ہے کہ چندرابابو نائیڈو ہی ریاست اے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آئندہ انتخابات میں چندرابابونائیڈو کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کے چندرشیکھرراو تلنگانہ کے وزیراعلی بن گئے ہیں کیونکہ نائیڈو نے ان کو یہ تحفہ دیا ہے ۔اسی طرح اگر کے چندرشیکھرراو تحفہ دیتے ہیں تو چندرا بابو نائیڈو وزیراعلی بن جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پانچ سال کے عرصہ کے بعد دوبارہ سیاست میں سرگرم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی اس بات کا اعلان کریں گے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے ۔