حیدرآباد 9 جون (این ایس ایس) نوٹ برائے ووٹ اسکام پر دو تلگو ریاستوں کے درمیان پیدا شدہ برہمی میں اب خاتون سیاسی کارکن بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ٹی آر ایس کے شعبہ خواتین کی کارکنوں نے آج این ٹی آر بھون کے روبرو آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کے پتلے نذر آتش کرتے ہوئے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اِس موقع پر زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلگودیشم کے شعبہ خواتین کی کارکن بھی وہاں پہونچ گئیں اور ٹی آر ایس کی حامی خواتین پر اُلجھ گئیں۔ تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے خواتین کے دو متصادم گروپوں کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔