حیدرآباد 9 جون (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو تلنگانہ کے ایک نامزد رکن اسمبلی الویس اسٹیفنسن کے ساتھ ٹیلی فون پر مبینہ بات چیت سے متعلق آڈیو ٹیپ کے منظر عام پر آنے کے بعد مزید چوکس ہوگئے اور اُنھوں نے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی رہائش گاہ پر متعین سکیوریٹی عملہ میں ردوبدل کئے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو کی رہائش گاہ پر متعین سکیوریٹی اسٹاف میں شامل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے درجہ کے ایک عہدیدار کو سکیوریٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انھوں نے گرے ہاؤنڈس اور انٹلی جنس کے عہدیداروں کی تبدیلی بھی کی ہے۔