حیدرآباد ۔ 12؍ اکٹوبر ( این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو آج شام طوفان سے متاثرہ ضلع وشاکھاپٹنم کے دورہ پر روانہ ہوگئے ۔ مسٹر نائیڈو جو حیدرآباد سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ وجئے واڑہ روانہ ہوئے ہیں ۔ ذریعہ کار وشاکھاپٹنم پہنچیں گے جہاں وہ طوفان ہد ہد کے متاثرین کے لئے جاری امدادی کاموں کی شخصی طور پر نگرانی کریں گے ۔ چندرابابو نائیڈو نے اپنی کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور متاثرہ اضلاع کے دورے پر روانہ ہوجائیں۔