چندرابابونائیڈو حکومت میں ہوئی رشوت خوری پر کارروائی پرزور

حیدرآبادیکم جون (یواین آئی)بی جے پی کے قومی سکریٹری و تریپورہ و اے پی کے بی جے پی امور کے انچارج سنیل وی دیودھر نے جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت اے پی حکومت سے خواہش کی ہے کہ چندرابابونائیڈو حکومت میں ہوئی بڑے پیمانہ پررشوت خوری پر کارروائی کرے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر جگن حکومت چندرابابو کی رشوت خوری کا ثبوت دیتی ہے تو مرکز اس کی سی بی آئی کو جانچ کرنے کی ہدایت دے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ایک سال کا انتظار کرے گی اور جگن موہن ریڈی کی حکمرانی کو دیکھے گی۔انہوں نے مرکز کی طرف سے تمام طرح کے تعاون کی ریاستی حکومت کو یقین دہانی کروائی۔