چندرائن گٹہ کیس ‘ اے سی پی پر تیسرے دن بھی جرح

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت کے دوران آج تیسرے دن بھی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر شیخ اسمٰعیل پر آج تیسرے دن بھی جرح کی گئی۔ وکیل دفاع ایڈوکیٹ جی گرومورتی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر اسمٰعیل نے بتایا کہ ایف آئی آر کاپی اور سی ڈی فائیل کو متعلقہ مجسٹریٹ کورٹ کو روانہ کیا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کے ایف آئی آر کو فوری مجسٹریٹ کو روانہ کرنا چاہئے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ 30 اپریل 2011 ء کو اُنھوں نے چندرائن گٹہ کے سب انسپکٹر مسٹر نیازالدین کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایف آئی آر کاپی ‘درخواست کی اصل کاپی کے ساتھ فوری مجسٹریٹ کورٹ کو روانہ کریں۔ منصور عولقی کی شکایت پر متعلقہ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مسٹر اسمٰعیل نے عدالت کو یہ بتایا کہ اُنھیں اِس بات کا علم نہیں ہے کہ مجسٹریٹ کورٹ کو ایف آئی آر کی نقل یا اصل کاپی روانہ کی گئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن اور نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ کا فاصلہ 10 تا 12 کیلو میٹر ہے اور اس فاصلہ کو موٹر سیکل پر اندرون ایک گھنٹہ پہونچا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے اس بات سے بھی لاعلمی کا اظہار کیاکہ حملہ کیس کی ایف آئی آر 30 اپریل یا یکم مئی کو مجسٹریٹ کورٹ کو روانہ کیا گیا تھا۔ مسٹر اسمٰعیل پر جو کیس کے گواہ ہیں، جرح کل بھی جاری رہے گی۔