چلی میں زلزلے کے جھٹکے

سینٹیاگو، 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی حصہ میں کل رات زلزلے کے 7.1شدت کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے محکمہ نے بتایا کہ کل رات 11.36 بجے پر آئے زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔محکمہ نے بتایا کہ تازہ رپورٹ ملنے تک جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن والپراسیوں میں کافی دیر تک کم شدت کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے ۔چلی کے قومی ایمرجنسی دفتر (او این ای ایم آئی) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 7.1 تھی۔ حالانکہ مرکز نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔