سنٹیاگو ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.1 شدت والا زلزلہ چلی کے دوردراز علاقہ میں رونما ہوا۔ البتہ سونامی وارننگ دیئے جانے یا کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ کا مبدا یہاں سے 33 کیلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ زلزلہ کا جھٹکا آج رات 1.51 بجے محسوس کیا گیا۔ چلی کو زلزلہ سے متعلق انتہائی حساس ملک قرار دیا جاتا ہے اور یہاں چھوٹی موٹی سونامی کے واقعات بھی اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں۔