سینٹ یاگو۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چلی میں منگل کو ایک چھوٹے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی۔مقامی پولیس نے بتایا کہ لاس ویگاس علاقے میں پورئٹو مونٹو شہر کے رہائشی علاقے سے دو کلو میٹر دور لو پالوما ہوائی اڈہ سے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جو ایک مکان پر جا گرا۔لاس ویگاس علاقے کے گورنر نے بتایا کہ طیارہ جس مکان پر گرا ، اس میں کوئی موجود نہیں تھا۔ جبکہ پورا مکان تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز میں ایک پائلٹ اور 5مسافر سوار تھے ۔