چلڈرنس ایوارڈس کیلئے اسکولی طلبہ کی نامزدگی ، آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چلڈرنس ایوارڈس جواہر بال بھون کے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ نامپلی میں 23 نومبر کو مقرر ہے جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کے راجیا ڈپٹی چیف منسٹر اور جگدیش ریڈی وزیر تعلیم ہوں گے جن کے ہاتھوں حیدرآباد / سکندرآباد کے 150 اسکولس کے طلباء و طالبات کو ان کے شاندار مظاہرہ پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے نامزدگی پر ایوارڈس دئیے جائیں گے اور اس کے لیے فارم نامزدگی کے ادخال کی آج 20 نومبر آخری تاریخ ہے ۔ معلومات کے لیے ہیمالتا سے 040-65552338 صبح 10 تا 5 بجے ربط کریں ۔۔