سانٹیاگو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھنے سے نایاب نباتات تباہ ہوگئیں ۔ خشک سالی سے متاثرہ جنوبی چلّی میں سینکڑوں پودے موجود ہیں اور اب جانوروں کی زندگی بھی خطرہ میں پڑگئی ہے جو قومی پارک میں موجود ہیں ۔ جنوبی چلّی میں ماحولیات کے صدر لوئی ماریان نے کہا کہ زبردست ماحولیاتی آفت نے جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کئی نایاب قسم کی نباتات تباہ ہوچکی ہیں ۔
جنوبی کوریا میں آتشزدگی سے 5افراد ہلاک
سیئول۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم پانچ افراد بشمول تین بچے اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک ہی منٹ کے اندر پورا خیمہ جس میں یہ افراد موجود تھے جل کر راکھ بن گیا ۔ آگ بھڑک اٹھنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔ آتش فرو عملہ کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ آتشزدگی کی وجہ تھی ۔