آئزول۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 14 بڑے گرجا گھروں کے ایک ریاستی وفاق نے کہا کہ وہ عیسائی طبقہ کی عبادت گاہوں پر مبینہ حملوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی مداخلت کی خواہش رکھتے ہیں۔ میزورم کی عیسائی قیادت نے صدر بی جے پی امیت شاہ کو اس سلسلے میں ایک یادداشت پیش کی۔ لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج آگرہ کے ایک چرچ میں توڑ پھوڑ کو بدبختانہ قرار دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی پر صدر پردیش کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وہ سب کی ترقی کا نعرہ دیتے ہیں لیکن ان کے پارٹی قائدین ماحول کو زہریلا بناتے ہیں۔