چرلہ پلی جیل میں قیدیوں کا حکام پر حملہ

حیدرآباد ۔ /31 اکٹوبر (سیاست نیوز) چرلہ پلی جیل میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بعض قیدیوں نے جیل حکام پر حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل کے مختلف بیارکس میں جیل حکام اچانک تلاشی مہم شروع کی تھی کہ زیردریافت قیدی مبارک عرفان جو قتل کیس میں چیرلہ پلی جیل کے بھرماپتر بیارک میں قید ہے نے جیل حکام کی جانب سے تلاشی لئے جانے پر اعتراض کیا اور اسی دوران اس نے راج شیکھر نامی جیل وارڈن پر حملہ کیا اور ڈپٹی جیلر سنجیو ریڈی بھی زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد جیل عہدیداروں نے زیردریافت قیدی مبارک کو سنگل بیارک میں منتقل کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قیدی کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کشائی گوڑہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔