چرلہ پلی جیل میں اچانک تلاشی ‘ قیدیوں کے قبضہ سے گانجہ برآمد

حیدرآباد ۔ 28؍ ستمبر ( این این ایس) چرلہ پلی سنٹرل میں اتوار کو عہدیداروں کی ایک خصوصی ٹیم کی جانب سے اچانک کی گئی تلاشی کے دوران بعض قیدیوں کے قبضہ سے گانجہ کے چند پیکٹس برآمد ہوئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیل حکام نے برہما پترا اور کرشنا بلاک کا اچانک معائنہ کیا اور تلاشی کے دوران ان کوٹھریوں میں رہنے والے چند قیدیوں کے قبضہ سے گانجہ برآمد ہوا ۔ سخت سیکوریٹی کے لئے مشہور اس جیل کے چند قیدیوں کے قبضہ سے سل فونس اور سم کارڈس برآمد ہونے پر اس جیل کے ایک چیف وارڈن اور دو وارڈنس کو مطلع کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آج ضبط شدہ گانجہ کے پیکٹس پولیس کے حوالہ کر دی گئی ہیں اور پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی ۔