چدمبرم کے فرزند کی گرفتاری 11اگسٹ تک ملتوی

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے ایرسیل میکسیس کیس میں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم اور اُن کے فرزند کارتی کی گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے کے لئے 11 اگسٹ تک توسیع کردی ہے۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔ خصوصی جج او پی سائنی گرفتاری سے روکنے کے لئے مہلت دی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کارتی کی قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے لئے 3 ہفتوں کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن چدمبرم کی جانب سے پیروی کرنے والے وکلاء نے قبل ازیں دی گئی مہلت میں توسیع کا مطالبہ کیا۔