نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ایرسل ۔ میگیس رقمی ہیرپھیر کے ایک مقدمہ کی تحقیقات کے ضمن میں آج سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے بعض رشتہ داروں کے احاطوں کے بشمول کولکتہ اور چینائی کے مختلف مقامات پر دھاوے کیا ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ اس ادارہ کے عہدیداروں نے آج صبح کی اولین ساعتوں سے چینائی میں چار اور کولکتہ میں دو مقامات کی تلاش شروع کی ۔ چینائی کے ٹینائم پیٹ میں ایک شخص ایس کیلاسم کے احاطے پر بھی دھاوا کیا گیا ۔ وہ (کیلاسم) چدمبرم کے فرزند کارتی کے ماموں ہیں ۔ ٹاملناڈو کے د ارالحکومت میں ایس سامبا مورتی اور رام جی نٹراجن کے احاطوں کی تلاش بھی لی گئی ۔