چدمبرم کا اپنی فیملی کیخلاف حکومت کی کینہ پرور مہم کا الزام

چینائی ، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی اور تروچراپلی میں قائم دو گروپوں کے مقامات کی آج آئی ٹی اور ای ڈی کے حکام نے جوائنٹ آپریشن میں تلاشی لی۔ ان دفاتر کا تعلق کارتی کے معاونین سے ہے، جن کے والد اور سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے حکومت کو اپنی فیملی کے خلاف ’کینہ پرور مہم‘ چھیڑنے کی مورد الزام ٹھہرایا۔ حکام نے ٹیکس چوری کی معتبر اطلاع پر تلاشی کا دعویٰ کیا ہے۔