نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے ایئرسیل ۔ میکسیس غیرقانونی رقمی لین دین کیس میں جو سی بی آئی اور ای ڈی نے دائر کیا ہے، آج سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کو گرفتاری سے تحفظ میں 26 نومبر تک توسیع دے دی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چہارشنبے کو اِس کیس میں چدمبرم کی عرضی برائے پیشگی ضمانت پر اپنا جواب داخل کیا تھا اور کہا تھا کہ تحویل میں اُن سے پوچھ تاچھ ضروری ہے کیوں کہ وہ تحقیقات میں جوابات دینے سے بچتے اور عدم تعاون کا انداز اختیار کرتے رہے ہیں۔