حیدرآباد۔13اپریل ( پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آندھراپردیش پولیس کو ضلع چتور میں 7اپریل کو کی گئی پولیس فائرنگ میں 20افراد کی ہلاتوں سے متعلق تفصیلات کا میڈیا میں انکشاف نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے آندھراپردیش پولیس کے بعض عہدیداروں کی طرف سے دیئے جانے والے بیانات پر سخت اعتراض کیا ‘ کیونکہ افسران پولیس نے اپنے بیانات کے ذریعہ متاثرین کے خلاف کی گئی پولیس کارروائی کی مدافعت کی تھی۔ بنچ نے کہا کہ یہ مسئلہ عدالت میں زیر دوران ہے ۔ چنانچہ افسران پولیس کو اس ضمن میں برسرعام بیانات کی اجرائی سے باز رہنا چاہیئے ۔