چترکوٹ 7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں چتر کوٹ کے مؤ علاقے میں پولیس نے آج چار اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب برآمد کی۔پولیس نے ھاتا گاوں کے بریاري کلا سے راجیش مشرا، ڈبو ارف روی مشرا، انوراگ شکلا ارف وشم اور سریش مشرا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50 پیٹی وہسکی کی برآمد کی۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ شراب کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار بتائی جارہی ہے ۔