این جامینا ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) آج ایک خودکش بم بردار نے پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے چاڈ کے دارالحکومت این جامینا میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور اسی وقت کئے جانے والے پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ میں کم از کم 101 افراد زخمی ہوگئے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ صورتحال قابو میں ہے۔ یہ اس قسم کے پہلے بم دھماکے تھے جو چاڈ کے دارالحکومت میں کئے گئے۔ صیانتی انتظامات میں ان حملوں کے بعد شدت پیدا کردی گئی ہے۔ چاڈ بوکوحرم کے مقابلہ میں آگے آگے ہے۔