چاڈ میں بوکوحرم کا حملہ ‘ 18افراد ہلاک

ڈایامینا (چاڈ) ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرم کے جہادیوں پر جھیل چاڈ کے علاقہ میں حملہ کا شبہ کیا جارہا ہے جس میں 18چاڈ ہلاک ہوگئے ۔فوجی ذرائع کے بموجب بوکو حرم کے عناصر نے جنوبی ڈابووا دیہات پر حملہ کیا جو نائیجر کی سرحد سے متصل چاڈ کی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے ۔ یہ حملہ 9بجے شب کیا گیا ۔ حملہ آور نے 18افراد کے گلے کاٹ کر انہیں ہلاک کردیا اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 10 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ نائیجریا میں بوکوحرم کے حملوں سے 20ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 20لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔