چانسلر جرمنی کی چین میں انسانی حقوق کارکنوں سے ملاقات

برلن۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے آج انسانی حقوق کارکنوں سے اپنے دورہ چین کے پہلے دن تبادلہ خیال کیا ۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ پہلے دن کے دورہ کے اختتام پر انجیلا مرکل نے چینی شہری معاشرے کے انسانی حقوق کارکنوں ، وکلاء ، مصنفین اور بلاگر سے ملاقات کی ۔ ان کے ترجمان اسٹیفن سی برٹ نے کوئی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ تاہم کہا کہ ان کے دورہ سے پہلے بحیثیت عمومی تمام جلسوں میں چینی عہدیداروں ، انسانی حقوق کارکنوں ، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت سے متعلق مسائل نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ لیکن وہ تفصیلات بیان نہیں کرنا چاہتے ۔ چین کے کمیونسٹ عہدیداروں نے ملک کے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے جو شہری معاشرے میں ابھر آئے ہیں۔