برلن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چانسلر جرمنی انجیلا میرکل امریکی اور کینیڈا کے قائدین سے آئندہ ہفتہ بات چیت کریں گے تاکہ جون میں جی 7 چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کی جاسکے۔ جرمنی جون میں اس چوٹی کانفرنس کا میزبان ہوگا میرکل اتوار کے دن اپنے دورہ پر روانہ ہوں گی۔ اوباما سے بابت چیت کرنے والے اسٹیفن ہارپر سے اوٹاوا میں ملاقاتیں کریں گی۔ جی 7 مسائل کے علاوہ بین الاقوامی سیاست بشمول یوکرین کا بحران، روس کا رویہ، دولت اسلامیہ، افغانستان، ایران کی دہشت گردی کے خلاف جنگ، پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان کی ترجمان کرسچین ورٹز نے اپنے یک بیان میں کہا کہ ان کی معاشی اور تجراتی پالیسی اور ماحولیات کے مسائل بھی بات چیت کے ایجنڈہ میں شامل ہیں۔