چاند گرہن کب ہوتا ہے ؟

پیارے بچو! روشنی کے سامنے آنے والی ہر کثیف اور ٹھوس شئے کی طرح زمین بھی سایہ رکھتی ہے ۔ زمین پر پڑنے والی سورج کی روشنی کے سبب بننے والا زمین کا سایہ جب چاند پر پڑتا ہے تو چاند گرہن کا باعث بنتا ہے ۔
چاند گرہن مکمل بھی ہوتا ہے اور جزوی طور پر بھی ۔ مکمل چاند گرہن مکمل طور پر روشن چاند کو لگتا ہے ۔ اس دوران ایسا اتفاق کم ہی ہوتا ہے چونکہ چاند کا مدار کسی قدر ٹیڑھا یا جھکاودار ہے اس لے چاند پر زمین کا سایہ کم ہی پڑتا ہے چاند گرہن کے دوران چاند مکمل طور پر تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی چھن کر زمین تک پہنچتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل بھورے رنگ کا دکھائی دیتا ہے ۔ چاندگرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوسکتا ہے ۔ چاند گرہن مخصوص اوقات میں زمین کے مخصوص علاقوں میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ چاند کا زمین سے فاصلہ 3,84,000 کلو میٹر ہے چونکہ چاند کا مدار مکمل طور پر دائروی نہیں ہے اس لئے فاصلہ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے ۔