حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر پلانیٹری سوسائٹی انڈیا رگھو نندن کمار نے بتایا کہ 20 اور 21 جون کے درمیان چاند کے ساتھ سیارہ زہرہ اور مشتری کا حسین سامنا ہوگا ۔ یہ منظر سادہ آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں کو خیرہ کرنے والے اس منظر میں سیارہ زہرہ کی چمک تیز روشنی کی مانند ہوگی جبکہ مشتری مدھم دکھائی دے گا۔