چاند پر مرد اور خاتون کو ساتھ بھیجنے کا منصوبہ : ناسا

واشنگٹن۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ایجنسی ناسا سال 2024 تک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ، جس کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مالی سال 2020 کیلئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے ۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹاین نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے یہ اطلاع دی۔مسٹر بریڈین سٹاین نے کہا‘‘صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024 تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دے دی ہے ۔ اب صدر نے ہمارے کام پر یقین ظاہر کرتے ہوئے مالی سال 2020 کے تحت اس منصوبے کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کو منظوری فراہم کر دی ہے ‘‘۔