چاند پر روبوٹ اسٹیشن قائم کرنے چین کا منصوبہ

بیجنگ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کچھ اہم اور پیچیدہ تجرباتی ریسرچ کے لیے چاند پر اپنا روبوٹ اسٹیشن قائم کرے گا۔ اسٹیشن قمری جغرافیہ کے ریسرچ کے لیے قائم کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیشن کے قیام سے چاند سے زمین تک چٹانوں کے نمونے لائے جانے کے اخراجات میں قابل لحاظ کمی ہوگی۔ پیکنگ یونیورسٹی کے اسپیس سائنس پروفیسر چیائو ویگژین نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹ اسٹیشن کے قیام سے قمری جغرافیہ کی اسٹڈی میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ قمری رو ورس کے مقابلہ توانائی کی گنجائش میں بھی اضافہ ہوگا۔ کیوں کہ اسٹیشن پر نسبتاً بڑا شمسی توانائی جنریٹر ایستادہ کیا جائے گا۔