چاند نظر نہیں آیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد /23 نومبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر ۱۴۳۶ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر و اطراف بلدہ میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، محبوب نگر، ورنگل، ناندیڑ، ممبئی، بنگلور، چینائی، سورت (گجرات)، دہلی، لکھنؤ، کانپور، بھوپال، دیوبند، الہ آباد اور پٹنہ سے بھی عدم رویت کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 24 نومبر بروز دوشنبہ ۳۰؍ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری، مفتی محمد عظیم الدین، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور کسی بھی مقام سے چاند کی اطلاع نہیں ملی، اس لئے کل بروز دوشنبہ ۳۰؍ محرم ہے اور سہ شنبہ 25 نومبر کو یکم صفر ہوگی۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق کی ہے۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا آقا سید ابراہیم جزائری، مولانا ظفریاب حیدر، مولانا سید علی نقی نجفی، ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس اور مولانا سید جلال حیدر۔