مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ ذیقعدہ الحرام زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، اورنگ آباد ، ورنگل ، بسوا کلیان ، ناندیڑ اور ممبئی سے بارش ہونے کی اطلاعات ملیں۔ پٹنہ ، دہلی ، لکھنو ، بنگلور اور چینائی سے کہیں مطلع ابر آلود اور کہیں صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی خبریں ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 27 اگست بروز چہارشنبہ 30 شوال المکرکم ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قاری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی بادشاہ قادری، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
چاند نظر نہیں آیا،شیعہ علماء کا بیان
** علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ علماء ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لہذا 27 اگست بروز سہ شنبہ 30 شوال ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید ر ضا آقا ، مولانا سید نبی حسن ، مولانا سید ابراہیم جزائری، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید علی نقی نجفی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار ح سین حیدر آقا، مولانا رضا عباس اور مولانا سید جلال حیدر۔