چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد 25 ستمبر (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذالحجہ الحرام 1435ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر کے علاوہ بیشتر مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف،محبوب نگر، ورنگل، مریال گوڑہ ،ادونی ،کرنول، کھمم ،رائچور ،ناندیڑ ،ممبئی ،دہلی ،پٹنہ ،لکھنو اور بنگلور سے مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کی اطلاعات ملیں اور چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 26 ستمبر بروز جمعہ 30 ذیقعدہ الحرام 1435ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ،حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری و دیگر نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
٭ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لہذا کل بروز جمعہ 30 ذیقعدہ ہوگی اور بروز شنبہ 27 ستمبر 2014 یکم ذی الحجہ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن، مولانا آقا جزائری، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید علی نقی نجفی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین ،مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر۔