چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد 29 مئی (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 1435 ء زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری متعملہ صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ادھونی ،بنگلور ،چنائی ،ناندیڑ ، ورنگل ،الہ آباد ،دہلی ،لکھنو ،بھوپال اور ممبئی سے مطلع کہیں ابر آلود کہیں صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں

لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 30 مئی 2014 ء بروز جمعہ 30 رجب المرجب 1435 ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ،حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ،حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ،حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علماء کا بیان
٭٭ علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق شیعہ مجلس علماء ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ عمومی طور پر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لہذا کلیم شعبان المعظم 31مئی بروز شنبہ ہوگی ۔ اس اعلان کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن ،مولانا سید ابراہیم جزائری ، مولانا سید علی نقی نجفی ،مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ،مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر۔