واشنگٹن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پانچ افراد بشمول چار پاکستانی شہریوں کو 12 ماہ سے 23 ماہ تک کی مختلف میعادی جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ محکمہ انصاف نے کہاکہ ایک امریکی عدالت نے ان ملزموں کو منشیات کی اسمگلنگ کی پاداش میں یہ سزائیں سنائی۔ چار پاکستانیوں کی شناخت خدا بلوچ بخش (47 سال ) ، سکندر علی ٹیپو (29 ) ، ہارون احمد تنولی (31)اور مستجاب علی رضا (28) کی حیثیت سے کی گئی ۔ پانچواں ملزم 31 سالہ سلیم اسلم امریکی شہری ہے جسے 12 ماہ قید کی سزاء دی گئی ۔ ان تمام نے منصوبہ الزامات پر اپنا قصور قبول کیا تھا ۔
بن غازی حملہ میرا سب سے بڑا تاسف
ہلاری کلنٹن کا تاثر
واشنگٹن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممکنہ طورپر 2016 ء کے صدارتی انتخاب کی تیاری کرتے ہوئے سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے کہا ہے کہ اُن کی میعاد کا سب سے بڑا تاسف اُنھیں 2012 ء میں لیبیاء کے امریکی قونصل خانہ پر پیش آیا حملہ رہا جس میں چار امریکی بشمول اُس کے سفارت کار ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہلاری نے نیو آرلیانس میں نیشنل آٹو موبائیل ڈیلرس اسوسی ایشن سے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا ، ’’ آپ کو پتہ ہوگا کہ مجھے سب سے زیادہ افسوس بن غازی کے واقعہ پر ہوا ‘‘۔