نئی دہلی 30 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے مرکزی انفارمیشن کمیشن میں چار نئے انفارمیشن کمشنران کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔ اب تک کمیشن صرف تین انفارمیشن کمشنران کے ساتھ کام کر رہا تھا جبکہ اس کے جملہ ارکان کی گنجائش 11 ہے ۔ ان میں چیف انفارمیشن کمشنر بھی شامل ہیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق آئی پی ایس آفیسر یشوردھن کمار سنہا ‘ سابق آئی آر ایس آفیسر ونجا این سرما ‘ سابق آئی اے ایس آفیسر راج کمار گپتا اور سابق لا سکریٹری سریش چندرا کو انفارمیشن کمشنران کی حیثیت سے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ایک سرکاری حکمنا مہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ انفارمیشن کمیشن میں واحد خاتون ونجا این سرنا ہونگی جو سابق آئی آر ایس ہیں۔