چار میٹرو شہروں میں حیدرآباد کو صوتی آلودگی میں تیسرا مقام

سابق میں حیدرآباد ہوائی آلودگی سے متاثر میٹرو شہروں میں سرفہرست
حیدرآباد ۔ /7 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ کے حیدرآباد کو صوتی آلودگی کی فہرست میں میٹرو شہروں میں تیسرا مقام رکھتا ہے ۔ سابق میں حیدرآباد 10 میٹرو شہروں کی فہرست میں ہوائی آلودگی میں سرفہرست تھا ۔ شعبہ ٹریفک ، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ، انیل کمار نے اے این آئی کو کہا کہ وہ شہر حیدرآباد میں صوتی آلودگی کی سطح کو جانچنے کے اقدامات میں مصروف ہیں ۔ ’’صوتی آلودگی‘‘ شہر کا سب سے بڑا اور گمبھیر مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کے لئے ہم نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہم نے ٹیلی کام کمپنیوں سے مشاورت کی ہے کہ وہ عظیم پیمانہ پر عوام کو پیغامات ارسال کریں تاکہ عوام میں اس سلسلہ میں شعور پیدا ہو ۔ کمار نے مزید کہا کہ بڑے پیمانہ پر شہریوں میں بیداری کے لئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کمار نے ایک اہم بات یہ کہی کہ جو اپنی گاڑیوں سے ’سائلنسرس‘‘ کو نکال دیتے ہیں ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔