چار سرحدی ریاستوں کے چیف منسٹروں کا دو روزہ اجلاس

نئی دہلی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے چار سرحدی ریاستوں کے چیف منسٹروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے ۔ چار سرحدی ریاستوں کے چفے منسٹر کا دو روزہ اجلاس 6-7 اکٹوبر کو جیسلمیر میں منعقد ہوگا جس میں ہند۔ پاک سرحد پر سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں کے مابین سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل حملے کئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کرینگے ۔ اس کانفرنس میں پنجاب ‘ راجستھان ‘ گجرات اور جموںو کشمیر کے چیف منسٹرس اعلی سیول و پولیس عہدیداروں کے ساتھ شرکت کرینگے ۔