حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے عوام کو ان ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ ہندوستان کے قلب کی حیثیت سے مشہور ریاست مدھیہ پردیش اور سابق ریاست میسور سے کرناٹک بننے والی ریاست اپنی 58 ویں یوم تاسیس منا رہی ہیں ۔ ہریانہ اپنا 48 واں اور چھتیس گڑھ 14 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں ۔ ترقی کے لیے ہر ریاست کا اپنا ویژن ہے کے سی آر نے ان چاروں ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی ہے ۔۔