چارہ ماہ بعد اقوام متحدہ کے امدادی جہاز کی عدن آمد

عدن 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد اقوام متحدہ کا ایک امدادی بحری جہاز گذشتہ روز جنوبی یمن کے مرکزی شہر عدن پہنچا ہے۔عدن کے گورنر نائف البکری نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا ایک امدادی جہاز ساحل سمندر پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ چار ماہ میں یہ اقوام متحدہ کا یمن پہنچنے والا پہلا امدادی مشن ہے۔قبل ازیں عدن کے گورنر نے بتایا تھا کہ عدن میں حوثی باغیوں، سابق صدر علی صالح کی حامی ملیشیا اور مزاحمتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے حالات بری طرح خراب ہو چکے ہیں تاہم تعمیر نو کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عدن بندرگاہ بین الاقوامی بحری جہازوں لے لنکر انداز ہونے کے لیے تیار ہے جب کہ عدن ہوائی اڈے کو دو روز میں کھول دیا جائے گا۔