رانچی 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کی سزائے قید میں اضافہ کرنے کی اپیل کی۔ سی بی آئی نے کہاکہ مقدمہ کے دیگر مجرمین جنھوں نے دھوکہ دہی کے ذریعہ رقم حاصل کی تھی، اُس کی مالیت دیوگڑھ خزانے سے 89.27 لاکھ روپئے ہے اور اُنھیں 97 سال کی سزائے قید جاریہ سال 6 جنوری کو خصوصی سی بی آئی عدالت نے سنائی ہے۔ اُس نے دلیل دی ہے تمام مجرموں کو ایک ہی مدت کی سزائے قید ملنی چاہئے کیوں کہ اُن کے خلاف الزامات اور گواہ وہی ہیں جو دوسروں کے سلسلے میں تھے۔ جمعرات کے دن اِس سلسلے میں درخواست پیش کرتے ہوئے سی بی آئی نے لالو پرساد کی سزائے قید میں اضافہ کی اپیل کی ہے۔ سی بی آئی نے ایک اور درخواست بھی پیش کی ہے جس میں سابق چیف منسٹر بہار جگناتھ مشرا کی برأت کو چیلنج کیا گیا ہے۔