چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نہ بن سکا : جیٹلی

نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نوجوانی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) بننا چاہتے تھے لیکن اُنھوں نے قانون کا پیشہ اِس لئے اختیار کیا کیونکہ سی اے امتحان میں کامیابی بے حد مشکل تھی۔ اُنھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کے ایام کی یاد تازہ کی اور کہاکہ اِن کی یہ دلی خواہش تھی کہ سی اے بنیں۔ لیکن وہ سرگرمیوں میں بھی مصروف تھے اِس کی وجہ سے قانون کو ترجیح دینی پڑی کیونکہ اُن دنوں بھی سی اے امتحان مشکل تھا۔ اُنھوں نے ازراہ مذاق کہاکہ سی اے امتحان میں کامیابی مشکل تھی اور قانون کے امتحان میں ناکام ہونا مشکل تھا۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ قانون کے پیشہ میں ہر لمحہ اُنھوں نے خوشی محسوس کی۔ ارون جیٹلی ایک کامیاب وکیل ہیں اور 2009 ء میں اُنھوں نے پریکٹس بند کردی۔