چارمینار کوآپریٹیو اربن بینک لمٹیڈ کا ون ٹائم سٹلمنٹ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : چارمینار کوآپریٹیو اربن بینک لمٹیڈ ( یو ایل ) حیدرآباد نے اطلاع دی ہے کہ کمشنر برائے کوآپریشن اینڈ رجسٹرار آف کوآپ سوسائٹیز ٹی ایس حیدرآباد نے بینک کے لیے ون ٹائم سٹلمنٹ اسکیم کو منظوری دی ہے اور اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ لیکڈیٹر OTS کے تحت اپنے قرض اکاونٹس کا تصفیہ کرلیں ۔ اس کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں لہذا یہ اسکیم 20 ستمبر 2018 تا 31 مارچ 2019 کی مدت تک جاری رہے گی ۔ قرض دہندگان اس سے قابل لحاظ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں اور ان کی شرح سود میں کمی آئے گی ۔ او ٹی ایس کی رقم کو 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور ماباقی رقم 90 دن میں اداکی جاسکتی ہے ۔ تمام متعلقہ افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بینک پہونچکر او ٹی ایس کیلئے درخواست داخل کریں ۔۔