حیدرآباد 22 مارچ ( این ایس ایس ) چینائی ۔ سکندرآباد چارمینار ایکسپریس میں سفر کر رہے چار افراد پرکاشم ضلع میں اپنے سونے کے زیورات سے محروم ہوگئے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ترجمان کے بموجب ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا ۔ رات 11.30 بجے جب ٹرین اپو گنڈرو ۔ راپرلہ ریلوے اسٹیشن پہونچی اس نے چین کھینچ دی اور ایک آٹھ رکنی گینگ ٹرین میں گھس پڑی ۔ اس گینگ نے S-3, S-4, S-5, S-6, S-7 اور S-8 بوگیوں میں مسافیرن کو لوٹ لیا ۔ ٹرین میں چونکہ کوئی پولیس عملہ نہیں تھا اس لئے گینگ کے ارکان نے مسافرین کو دھمکا کر انہیں لوٹ لیا ۔ متارین نے ٹرین کے وجئے واڑہ پہونچنے پر شکایت درج کروائی ۔ آج صبح چار مسافرین نے سکندرآباد اسٹیشن پر گورنمنٹ ریلوے پولیس میں بھی شکایت درج کروائی ۔ اندازہ ہے کہ تقریبا 70 تولہ زیورات لوٹ لئے گئے ۔ پولیس نے شکایات درج کرلی ہیں اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ریلوے پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے بعد ٹرینوں میں سکیوریٹی اورچوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔