چادر گھاٹ میں قاتلانہ حملہ : ایک زخمی

حیدرآباد 19 جون ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ واحد نگر میں آج رات ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک روڈی شیٹر اور ایک مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے شخص کے درمیان بحث و تکرار کے بعد روڈی شیٹر امن لالہ نے خالد پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کا کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج جاری ہے ۔سب انسپکٹر مسٹر کشور نے بتایا کہ امن لالہ چادر گھاٹ کا روڈی شیٹر ہے ۔ خالد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔