نئی دہلی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے ایران کے ساتھ چا بہار بندرگاہ کی ترقی کیلئے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کا مقصد جنوب مشرقی ایشیاء اور وسطی اشیاء کے تجارتی ربط کو بہتر بنانا ہے ۔ مرکزی وزیر شوارع و جہاز رانی نتن گڈکری نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ چابہار بندر گاہ کی ترقی کیلئے ایک یادداشت مفاہمت پر ہندوستان اور ایران کے دستخط ہوچکے ہیں۔ یہ بندرگاہ سیستان ۔بلوچستان صوبے میں واقع ہے ۔