چائے پہ چرچا

وزیراعظم نریندر مودی ایک میزبان کے روپ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ چائے پہ چرچا کی ۔ حیدرآباد ہاؤس کے صحن میں انہیں مہمان کیلئے شخصی طور پر چائے پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ نیوکلیر معاملت اور دیگر اہم مسائل پر مذاکرات کے دوران دونوں قائدین نے راہداری میں کچھ دیر چہل قدمی بھی کی ۔ اس ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے مابین خوش مزاجی دیکھی گئی ۔ اوباما نے وزیراعظم مودی سے میزبانی اور چائے پہ چرچا میں شامل کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔