چائنا میڈیکل سٹی کیساتھ تلنگانہ انڈسٹریل ایجنسی کا اشتراک

حیدرآباد 3 فبروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن نے لائف سائنسیس کے شعبہ میں باہمی اشتراک کے مقصد سے چائنا میڈیکل سٹی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ بائیو ٹیکنالوجی پر جاری بائیو ایشیاء 2015 ء کے دوران اِس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔سی ای او بائیو ایشیاء شکتی ناگپن نے بتایا کہ اب تک کے سیشن غیرمعمولی کامیاب رہے۔