پ4اپریل کو 24 گھنٹے پانی کی عدم سربراہی

کرشنا مرحلے سوم کو مربوط کرنے کا کام انجام دیا جائے گا
حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز)حیدرآباد میٹرو پولٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کا کرشنا مرحلہ I اور IIسربراہی نظام کو 24 گھنٹے کیلئے بند کرنے کا منصوبہ ہے جس کی وجہ سے دونوں شہروں میں 4 اپریل کو 24 گھنٹے پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔ ان دونوں مرحلوں سے اس وقت دونوں شہروں کو 180ایم جی ڈی پانی سربراہ کیا جاتا ہے ۔ اب مرحلے III کو بھی اس سے مربوط کیا جارہا ہے جس کے بعد دونوں شہروں کو مزید 45 ایم جی ڈی پانی سربراہ کیا جاسکے گا ۔ چند ہفتے قبل مرحلے III کا آزمائشی تجربہ کیا جاچکا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی طور پر یہ کام پائے تکمیل کو پہنچایا جارہا ہے ۔ واٹر بورڈ نے کرشنا مرحلے I اور II کے ساتھ مرحلے III کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب 4 اپریل کو دونوں شہروں میں پانی سربراہ نہیں کیا جائے گا ۔ تاہم بورڈ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ذخائر آب میں خاطر خواہ ذخیرہ کو یقینی بنایا ہے تا کہ ٹینکرس کے ذریعہ سربراہی عمل میں لائی جاسکے ۔ آبرسانی بورڈ کے دفتر واقع خیریت آباد میں عارضی کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے جہاں ضرورت مند افراد کو شکایات پر فوری پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس کنٹرول روم کے نمبرس 9989995690اور 9989990824 ہیں۔ جو علاقے متاثر ہوں گے ان کے تفصیل اس طرح ہے۔ کرشنامرحلہ I :نارائن گوڑہ ‘برکت پورہ ‘نلہ کنٹہ ‘مشیر آباد ‘نمبولی اڈہ ‘اڈکمیٹ ‘شیوم ‘چلکل گوڑہ‘ بوگل کنٹہ‘ محبوب منشن‘ ونئے نگر‘ آسمان گڑھ‘ چنچل گوڑہ ‘ بارکس ‘ چندرائن گٹہ ‘میسرم‘ یاقوت پورہ ‘سنتوش نگر ‘ ویشالی نگر‘ دلسکھ نگر ‘ سرور نگر‘ ایل بی نگر‘ ونستھلی پورم‘ این ٹی آر نگر ‘ الکا پوری‘ ملک پیٹ ‘ میر عالم‘ مصری گنج ‘جہا ںنما ‘ بہادر پورہ ‘اعظم پورہ ‘ مغل پورہ‘ علی آباد وغیرہ۔ کرشنا مرحلے II : صاحب نگر‘ بالا پور‘ میلار دیوپلی ‘ حیدر گوڑہ ‘اُپر پلی‘پرشانت نگر‘ لنگم پلی ‘ ماریڈ پلی‘ سیتا پھل منڈی‘ میٹو گوڑہ ‘ تارناکہ ‘لالہ پیٹ ‘مولا علی‘ ناچارم ‘ بیرپاگڈہ ‘ بوڈ اُپل‘ حبشی گوڑہ ‘ رامنتاپور ‘ ملکاجگیری ‘ ڈیفنس کالونی‘ سائناتھ پورم‘ گائتری نگر ‘ چانکیا پوری ‘ بھونگیر میونسپلٹی‘ گچی باولی‘ سینک پوری ‘ ایلو گٹہ‘ کیلاش گیری‘ بنجارہ ہلز ‘سوماجی گوڑہ ‘ ایرہ گڈہ ‘جوبلی ہلز ‘ یلاریڈی گوڑہ ‘ کے پی ایچ بی‘بھاگیہ نگر ‘موسی پیٹ اور اطراف و اکناف کے علاقے ۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 4 اپریل کو پانی کی سربراہی نہ ہونے کے پیش نظر پہلے ذخیرہ کرلیں۔