پے ریویژن مسئلہ پر ایجی ٹیشن کی دھمکی : اے پی این جی اوز

وجئے واڑہ ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین اسوسی ایشن نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر ریاستی حکومت اپنے عملہ کے لیے پے ریویژن کا اعلان نہیں کرے گی تو وہ احتجاج شروع کرے گی ۔ تلنگانہ حکومت نے اپنے ملازمین کے لیے پے ریویژن کا اعلان کیا ہے لیکن حکومت آندھرا پردیش نے اس سلسلہ میں فیصلہ کرنے میں تاخیر کررہی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کو شدید مالیاتی بحران کا سامنا ہے ۔ اے پی این جی اوز ضلع کرشنا کے صدر اے ودیا ساگر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ زائد رقومات مختص کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مالیاتی خسارہ کو پورا کرنے آندھرا پردیش کی تائید کریں گے لیکن اب تک کچھ پیشرفت نہیں ہوئی ۔