پی کے، باکس آفس پر ہندوستان میں سب سے زیادہ کلکشن حاصل کرنے والی فلم

نئی دہلی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عامر خان کے مرکزی کردار کے ساتھ تیار شدہ فلم ’’پی کے‘‘ ہندوستان بھر میں 284.80 کروڑ روپئے کے کاروبار کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلمی تجارتی حلقوں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری کے ساتھ بنائی گئی۔ اس فلم نے ہندوستانی فلمی صنعت بالی ووڈ میںاب تک کی سب سے بڑا کلکشن کرنے والی فلم کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ 284.80 کروڑ روپئے کے کلکشن کے ساتھ ’پی کے‘ نے دھوم ۔ 3 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دھوم ۔ 3 کو ہندوستانی باکس آفس پر 280 کروڑ روپئے کا کلکشن حاصل ہوا تھا۔